26 February 2020 - 15:02
News ID: 442187
فونت
رسا کی رپورٹ:
رضا کار طلاب اور حوزات علمیہ نے قم میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ارسال کردہ اپنے جداگانہ خطوط میں کرونا وائرس سے مقابلہ کیلئے اپنی امداد پیش کیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ان حالات میں کہ ایران کے شھر قم سمیت مختلف شھروں میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں ، مختلف رضا کار طلاب ، علمائے کرام اور حوزات علمیہ کے مراکز نے عوام کی امداد اور ملک میں سلامتی کے قیام کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔


معنویت اور صحت سے متعلق عوام کو مراجع کرام کے مشورے

اس رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید، علمائے کرام اور حوزات علمیہ کی برجستہ شخصیتوں نے اپنے الگ الگ بیان میں ادعیہ اور اذکار کے علاوہ صحت سے متعلق نکات کی لوگوں کو تاکید کی ہے ۔

دوسری جانب سے رضا کار طلاب اور حوزات علمیہ نے قم میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ارسال کردہ اپنے جداگانہ خطوط میں کرونا وائرس سے مقابلہ کیلئے اپنی امداد پیش کی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران میں حوزات علمیہ کے مدیر آیت الله اعرافی مدیر نے منگل کے روز شھر قم کے گورنر ہاوس پہونچ کر کرونا وائرس کے حوالے سے ملک کے تازہ ترین حالات سے اگاہی حاصل کی اور شھر قم کے گورنر سرمست سے گفتگو کی ۔

خبرگان کونسل کے رکن آیت الله عباس کعبی نے اپنے بیان میں کرونا وائرس سے مقابلہ میں علماء کے کردار کو اہم جانا ۔


حوزہ علمیہ معصومیہ کے طلاب کی اعلان امادگی

حوزہ علمیہ معصومیہ کے طلاب، اساتذہ اور ملازمین نے بھی قم میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قدیر کو ارسال کردہ خط میں اس سماجی مشکل سے مقابلہ کے لئے خود کی امادگی کا اعلان کیا اور اپنی خدمات پیش کیں ۔

اس خط میں ایا ہے کہ : جیسا کہ اپ مستحضر ہیں کہ طلاب ، علماء اور حوزات علمیہ سیلاب ، زلزلے جیسی آفتوں اور مشکلات میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں کیوں کہ وہ اپنا شرعی وظیفہ اور الھی توفیق سمجھتے ہیں لہذا ہم ان سخت حالات میں بھی اپ کے ساتھ ہیں اور اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬